تاریخ شائع کریں2023 31 January گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 582456

رہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای آج بروز منگل اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر ہوكر فاتحہ خوانی كی اور انقلاب اسلامی كے عظیم بانی كو خراج تحسین پیش كیا.
رہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر 'تہران' میں واقع بانی انقلاب اسلامی 'حضرت امام خمینی (رہ)' اور شہدائے انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہو کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای آج بروز منگل اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر ہوكر فاتحہ خوانی كی اور انقلاب اسلامی كے عظیم بانی كو خراج تحسین پیش كیا.

انہوں نے اس کے بعد بہشت زہرا (س) قبرستان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہدائے کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

ایرانی سپریم لیڈر نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہدا کے علاوہ سیکورٹی، مدافع حرم ، گمنام اور صحت کے دفاع کرنے والے شہدا کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
https://taghribnews.com/vdcji8eimuqeoxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ