تاریخ شائع کریں2023 28 January گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 582133

یران کے پاس سمندر کے ذریعے ترقی کرنے کا بہترین موقع ہے

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ سمندر رکھنا ایک طرح کی جیوپولیٹکل برتری اور امتیاز ہے، جس ملکوں کے پاس سمندر نہیں ہے وہ جیوپلیٹکل اعتبار سے گھٹن سے دوچار ہیں۔ 
یران کے پاس سمندر کے ذریعے ترقی کرنے کا بہترین موقع ہے
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مہر سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ متعدد نئے بحری جنگی ہیلی کاپٹر تیار کیے گئے ہیں جن کی مناسب وقت میں رونمائی کی جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار نے ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو انجام دی۔ سربراہ بحریہ ایران کا کہنا تھا کہ ایران اپنی بحری صلاحیتوں کے پیش نظر سمندر ملک کی ترقی کا محور بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس سمندر کے ذریعے ترقی کرنے کا بہترین موقع ہے جبکہ مکران کی ساحلی پٹی اس ترقی کا گیٹ وے بن سکتی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ سمندر رکھنا ایک طرح کی جیوپولیٹکل برتری اور امتیاز ہے، جس ملکوں کے پاس سمندر نہیں ہے وہ جیوپلیٹکل اعتبار سے گھٹن سے دوچار ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک نئی ایرانی اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے سمندری صلاحتیوں کو استعمال کرنا ہوگا۔

ریئر ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے کنارک میں بین الاقوامی میری ٹائم سیکورٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے اور اس مرکز سے سطح سمندر پر ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکتی ہے اور اگر کوئی بحری جہاز ہنگامی حالت میں ہو تو مرکز میں اس کی معلومات کی فوری نگرانی کی جاتی ہے اور فوری مدد بھیجی جاسکتی ہے۔
 
مہر کے نامہ نگار نے سوال کیا کہ کچھ نئے بحری ہیلی کاپٹروں کی رونمائی کا اعلان کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کام کہاں تک پہنچا ہے؟ جس پر ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ بحریہ کے نئے جنگی ہیلی کاپٹرز تیار ہوچکے ہیں اور ان کو استعمال بھی کیا جاچکا ہے جبکہ ان کی رونمائی مناسب وقت پر کی جائے گی۔ 
https://taghribnews.com/vdcbf5bsfrhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ