تاریخ شائع کریں2023 27 January گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 581971

پاکستانی سینیٹ میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور  اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔
پاکستانی سینیٹ میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستانی سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایوان میں مذمتی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی سینیٹ قرآن پاک کو جلانے، پھاڑنے اور بے حرمتی پر صدمے کا اظہار کرتا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان ایسے شدت پسندوں اور جنونیوں پر سراپائے احتجاج ہے۔ اسلامو فوبیا پر مبنی نفرت انگیز، شیطانی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا اقدام  بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے خلاف ایک سازش ہے۔ یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور  اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں مسئلے کو اٹھایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdca06nm649nao1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ