تاریخ شائع کریں2023 27 January گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 581970

قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں

انہوں نے یہ بیان کیا کہ امریکہ مردہ باد اور استکبار مردہ باد کے نعرے قرآنی اور دینی تعلیمات میں سے ہیں، دشمن یہ جان لے کہ اگر اس نے مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کی تو اس کا زوال ضرور آئے گا۔
قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں
ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علی حسینی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قرآن سراسر نور ہے، ہدایت کرتا ہے اور سعادت بخشتا ہے، قرآن کریم اور مقدسات اسلام کی کی توہین کرنا دشمنوں کی کمزوری اور ذلت کی علامت ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کیا کہ امریکہ مردہ باد اور استکبار مردہ باد کے نعرے قرآنی اور دینی تعلیمات میں سے ہیں، دشمن یہ جان لے کہ اگر اس نے مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کی تو اس کا زوال ضرور آئے گا۔

امام جمعہ بروجرد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بے حجابی بد حجابی کا مقابلہ معاشرے میں ایک ثقافت بن جانا چاہیے، معاشرے میں عفت و حجاب کی پابندی ضروری ہے اور دین اسلام نے اس چیز پر تاکید کی ہے اور ہر ایک کو اس اس کی پاسداری کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام حسینی نے معاشرے میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے کو عام کرنے پر تاکید اور کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ذمہ داری کو معاشرے میں فروغ اور وسعت دینا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcjaveiyuqeohz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ