QR codeQR code

کربلا معلی میں فوجی آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

6 Dec 2022 گھنٹہ 17:06

"دقیق اطلاعات کے مطابق، کربلا آپریشن کمانڈ کے ایک گروپ نے البهبهانی کے علاقے آپریشن کیا،عراقی فورسز خودکش بم بیلٹ پہنے ہوئے ایک دہشت گرد کو مارنے اور دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئیں


عراق میں کربلائے معلی آپریشن کی کمان نے آج (منگل) دوپہر کو ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ رسول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا: "دقیق اطلاعات کے مطابق، کربلا آپریشن کمانڈ کے ایک گروپ نے البهبهانی کے علاقے آپریشن کیا،عراقی فورسز خودکش بم بیلٹ پہنے ہوئے ایک دہشت گرد کو مارنے اور دوسرے خودکش حملہ آور کو زخمی کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔"

آخر میں یحییٰ رسول نے مزید کہا کہ زخمی دہشت گرد کا تعاقب تاحال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 576008

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/576008/کربلا-معلی-میں-فوجی-آپریشن-ایک-دہشت-گرد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com