تاریخ شائع کریں2022 6 December گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 575993

ایران کے خلاف عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو جلد از جلد اور ناقابل واپسی ہٹائے

یہ بات سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں عدم پھیلاو کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایران کے خلاف عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو جلد از جلد اور ناقابل واپسی ہٹائے
روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو جلد از جلد اور ناقابل واپسی ہٹائے۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے منگل کے روز ماسکو میں عدم پھیلاو کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے سلسلے میں 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی پالیسی کو ترک نہیں کیا ہے۔ 

لاوروف نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیاں جلد از جلد اور ناقابل واپسی ہٹائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231  کے سخت نفاذ کو یقینی بنائے۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تہران کی جانب سے جوہری معاہدے کے تحت اپنے رضاکارانہ وعدوں کو ڈیفروسٹ کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdchwmnmx23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ