تاریخ شائع کریں2022 6 December گھنٹہ 09:57
خبر کا کوڈ : 575916

افغانستان کے شہر مزار شریف میں دھماکہ

 اس سیکورٹی اہلکار نے، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس دھماکے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
افغانستان کے شہر مزار شریف میں دھماکہ
ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک زبردست دھماکے کی اطلاع دی۔

 اس سیکورٹی اہلکار نے، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس دھماکے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اس واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ہفتوں اور مہینوں میں داعش نے افغانستان میں کئی مہلک دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ دھماکا شمال مشرقی افغانستان کے سمنگان صوبے میں ایک مذہبی اسکول میں ہونے والے دھماکے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے۔

افغانستان کے صوبہ سمنگان کے مقامی حکام نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ شہر ایبک میں ایک دینی درسگاہ کے نمازیوں کے درمیان دھماکہ ہوا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccspqpe2bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ