تاریخ شائع کریں2022 5 December گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 575815

شام میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے ہیڈ کوارٹر میں کار بم کا دھماکہ

 شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے حوالے سے، ایک کار بم دھماکہ القوتلی اسٹریٹ پر واقع ایک اسکول میں ہوا، جو SDF عناصر کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے۔
شام میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے ہیڈ کوارٹر میں کار بم کا دھماکہ
خبری ذرائع نے "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF) کے نام سے مشہور مسلح گروپ جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے کے ایک ہیڈ کوارٹر میں کار بم دھماکے ہوا ہے۔

 شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے حوالے سے، ایک کار بم دھماکہ القوتلی اسٹریٹ پر واقع ایک اسکول میں ہوا، جو SDF عناصر کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے سانا کو بتایا کہ اس دھماکے میں قسد کے متعدد ارکان زخمی اور اس ہیڈکوارٹر کو بھاری نقصان پہنچا۔

الحسکہ اور شام کے دوسرے شمالی علاقوں میں امریکی افواج اور "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (ایس ڈی ایف) کے نام سے جانی جانے والی ملیشیاؤں کے زیر قبضہ علاقے ہمیشہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف شامی شہریوں کے احتجاج کے گواہ رہے ہیں۔۔

شامی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں ان ملیشیاؤں اور امریکیوں کا تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کوئی اور مقصد نہیں اور ان کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6mnmm49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ