QR codeQR code

عرب سوشل میڈیا پر صیہونی صدر کے دورے کی مخالفت میں مہم جاری

2 Dec 2022 گھنٹہ 12:38

چینل نے کہا کہ "تین زبانوں، عبرانی، عربی اور انگریزی میں شائع ہونے والے احتجاجی اشتہارات میں سے ایک میں’ ہرزوگ کو بحرین میں "مجرم"قرار دیا جائے گا اور "خوش آمدید نہیں" کہا جائے گا۔ ایک اور اشتہار میں کہا گیا: "نارملائزیشن غداری ہے۔ ادھر مت آنا۔"


اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شن بیٹ نے آئندہ خلیجی دورے کے دوران صدر اسحاق ہرزوگ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب سوشل میڈیا پر ان کے دورے کی مخالفت میں ایک مہم جاری ہے۔

چینل 12 نے کہا کہ ہرزوگ کا بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ عن قریب ہوگا جہاں وہ دونوں ممالک کے سینیر رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ منصوبے کے مطابق ہوگا، لیکن سکیورٹی ایجنسی نے بحرین کے اپوزیشن کارکنوں کی طرف سے اس دورے کی مخالفت میں ایک مہم کی نشاندہی کی ہے۔

چینل نے کہا کہ "تین زبانوں، عبرانی، عربی اور انگریزی میں شائع ہونے والے احتجاجی اشتہارات میں سے ایک میں’ ہرزوگ کو بحرین میں "مجرم"قرار دیا جائے گا اور "خوش آمدید نہیں" کہا جائے گا۔ ایک اور اشتہار میں کہا گیا: "نارملائزیشن غداری ہے۔ ادھر مت آنا۔"

طے شدہ ہے کہ ہرزوگ 4 دسمبر کو شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کریں گے۔ وہ مملکت کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہوں گے۔ اسرائیلی صدراس سے قبل پیر کو اپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

قطر ورلڈ کپ 2022 میں صیہونی ریاست کو بڑے پیمانے پر عرب عوام کی طرف سے مسترد کر دیا اور صہیونی چینل کے نامہ نگاروں کو قطر کی گلیوں میں بے دخلی کی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔ قطر کپ کے دوران عرب اقوام کی طرف سے جس طرح اسرائیل کی مخالفت سامنے آئی ہے اس نے بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے لیے نارملائزیشن کا پول کھول دیا ہے
 


خبر کا کوڈ: 575394

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/575394/عرب-سوشل-میڈیا-پر-صیہونی-صدر-کے-دورے-کی-مخالفت-میں-مہم-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com