QR codeQR code

حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم س میں جشن ولادت حضرت زینب س کا انعقاد

2 Dec 2022 گھنٹہ 12:10

پاکستان سے تشریف لائے مھمان خصوصی حجت الاسلام مولانا سید اخلاق حسین شیرازی نے اس جشن سے خطاب کیا جب کہ جناب سید مصطفی حسین ، جناب غلام مرتضی شیخ اور جناب ذاکر حسین نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں فاتح کربلا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے بین الاقوامی دفتر، اردو شعبہ کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان سے تشریف لائے مھمان خصوصی حجت الاسلام مولانا سید اخلاق حسین شیرازی نے اس جشن سے خطاب کیا جب کہ جناب سید مصطفی حسین ، جناب غلام مرتضی شیخ اور جناب ذاکر حسین نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

نظامت کی ذمہ داری مولانا سید شفیع حیدر رضوی نے انجام دی۔ جشن کے اختتام پر قرعہ کشی کے ذریعے بی بی زینب اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہما کے حرم کے متبرکات مومنین و مومنات میں تقسیم کئے گئے اور تمام زائرین کو پرچم حضرت زینب (علیہا السلام) اور پرچم جناب رقیہ (علیہا السلام) کی زیارت کروائے گئی۔

اس عظیم الشان جشن میں دنیا کے مختلف ممالک کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 575393

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/575393/حرم-مطہر-حضرت-فاطمہ-معصومہ-قم-س-میں-جشن-ولادت-زینب-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com