تاریخ شائع کریں2022 1 December گھنٹہ 23:57
خبر کا کوڈ : 575365

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس صاحب سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی عوام کے لئے نیک خواھشات کا اظہار کیا اور اربعین کے ایام میں پوری دنیا سے کربلا میں کروڑوں زائرین کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر عراق کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس صاحب سے ملاقات
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے عراق ایمبیسی میں عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس صاحب سے ملاقات کی۔اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر گیلانی، سید ثاقب اکبر، سید ناصر عباس شیرازی، مفتی عبدالشکور نقشبندی، مفتی گلزار نعیمی، مفتی معرفت شاہ اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی عوام کے لئے نیک خواھشات کا اظہار کیا اور اربعین کے ایام میں پوری دنیا سے کربلا میں کروڑوں زائرین کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر عراق کو خراج تحسین پیش کیا۔ خاص کر پاکستان کے لاکھوں زائرین کے لئے بہتر انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

دو برادر اور دوست ممالک پاکستان اور عراق کے تعلقات کی بہتری، سیاسی معاشی روابط، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت پر بہت اچھی گفتگو کی گئی۔

سفیر محترم نے پاکستان میں امن و آشتی اور وحدت و اخوت کے فروغ میں ملی یکجہتی کونسل کےاہم کردار کو سراہا۔

قابلِ ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے عراقی سفیر محترم کو جنوری میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcaimnmm49n0e1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ