تاریخ شائع کریں2022 1 December گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 575350

جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے

تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک آرمی پبلک اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسر بھی شریک تھے۔
جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے
جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک آرمی پبلک اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسر بھی شریک تھے۔ بعد ازاں اسکول سے نکلنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے فوری بعد اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک شہری مستاخان جاں بحق اور ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں اسکول کا عملہ،طلبہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے تاہم ایک شہری فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق اور ایف سی کا ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔
https://www.taghribnews.com/vdcenn8n7jh8fxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس