>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - آئی ایس آئی ایس کا لیڈر مارا گیا/دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا - پرنٹ کریں

QR codeQR code

آئی ایس آئی ایس کا لیڈر مارا گیا/دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا

30 Nov 2022 گھنٹہ 21:27

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ترجمان نے ایک آڈیو فائل میں اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔


داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ترجمان نے ایک آڈیو فائل میں اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے "ابو حسین الحسینی القرشی " کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا۔

اس آڈیو فائل میں داعش کے ترجمان ابی عمر المہاجر نے ابو الحسین الحسینی القرشی کو اس گروپ کے نئے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا اور ان سے بیعت کا مطالبہ کیا۔

داعش کے ترجمان نے ابو حسین القرشی کی موت کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا۔

ابو حسن الہاشمی القرشی نے گذشتہ سال فروری میں صوبہ ادلب میں ابو ابراہیم القرشی کی ہلاکت کے بعد داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔


خبر کا کوڈ: 575266

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/575266/آئی-ایس-کا-لیڈر-مارا-گیا-دوسرا-منتخب-کر-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com