تاریخ شائع کریں2022 30 November گھنٹہ 21:27
خبر کا کوڈ : 575266

آئی ایس آئی ایس کا لیڈر مارا گیا/دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ترجمان نے ایک آڈیو فائل میں اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس آئی ایس کا لیڈر مارا گیا/دوسرا لیڈر منتخب کر لیا گیا
داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے ترجمان نے ایک آڈیو فائل میں اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے سربراہ "ابو حسن الہاشمی القرشی" کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے "ابو حسین الحسینی القرشی " کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا۔

اس آڈیو فائل میں داعش کے ترجمان ابی عمر المہاجر نے ابو الحسین الحسینی القرشی کو اس گروپ کے نئے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا اور ان سے بیعت کا مطالبہ کیا۔

داعش کے ترجمان نے ابو حسین القرشی کی موت کے وقت اور مقام کا ذکر نہیں کیا۔

ابو حسن الہاشمی القرشی نے گذشتہ سال فروری میں صوبہ ادلب میں ابو ابراہیم القرشی کی ہلاکت کے بعد داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔
https://www.taghribnews.com/vdcaimnmi49n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس