تاریخ شائع کریں2022 30 November گھنٹہ 09:37
خبر کا کوڈ : 575157

یرانی وزیر خارجہ کا اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے

 ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، سرحدی تبدیلیوں کی تازہ ترین صورتحال اور ترکی اور شام کے درمیان فوجی تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔

"حسین امیرعبداللہیان" اور "چاووش اوغلو" نے منگل کی رات کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے ترکی کے سیکورٹی خدشات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ادراک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس  مسئلے کے حل کیلئےدونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت ہے اور زمینی فوجی کارروائیوں کا سہارا لینے سے نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ نقصان بھی پہنچے گا اور صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مسائل کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کا اظہار بھی کیا۔

دراین اثنا ترک وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال اور اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رہنے کا مطالبہ کیا۔
https://www.taghribnews.com/vdcjiieiauqeavz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس