QR codeQR code

ترکی نے شمالی شام میں زمینی آپریشن نہ کرنے کی شرائط رکھی دی

29 Nov 2022 گھنٹہ 13:22

قطری چینل نے ترکی کے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے کہا: "روسی فریق زمینی کارروائی کے بجائے شمالی شام میں انقرہ کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"


"الجزیرہ" نیٹ ورک نے پیر کی شام ترک حکومت کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں زمینی آپریشن نہ کرنے کی شرائط رکھی ہیں۔

قطری چینل نے ترکی کے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے کہا: "روسی فریق زمینی کارروائی کے بجائے شمالی شام میں انقرہ کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

اس رپورٹ کے تسلسل میں کہا گیا ہے: "انقرہ نے منبج، عین العرب اور تل رفعت کے شہروں سے شامی ڈیموکریٹک فورسز (کرد ملیشیا) کے انخلاء کی شرط رکھی ہے۔"

اس ترک اہلکار نے، جس کا نام نہیں بتایا گیا، الجزیرہ کو بتایا: "انقرہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے بجائے شامی حکومتی اداروں کی موجودگی اور واپسی چاہتا ہے۔"

اس بنا پر ترکی نے اپنی شرائط پوری کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے بصورت دیگر وہ منبج، عین العرب اور تل رفعت شہروں میں زمینی کارروائی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 575073

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/575073/ترکی-نے-شمالی-شام-میں-زمینی-آپریشن-نہ-کرنے-کی-شرائط-رکھی-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com