تاریخ شائع کریں2022 29 November گھنٹہ 10:36
خبر کا کوڈ : 575040

ملک کا امن و امان رضاکار فورسز اور پولیس کے شہداء کی جدوجہد کے مرہون منت ہے

انہوں نے مزید کہا: حالیہ بلوؤں کے حملوں کے دوران ملک کا دفاع کرنے پر فوجی کمانڈرز اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ملک کا امن و امان رضاکار فورسز اور پولیس کے شہداء کی جدوجہد کے مرہون منت ہے
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے اس صوبے کی مینجمنٹ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ہفتۂ بسیج (رضاکار فورس) کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کی اور کہا: ملک کا امن و امان رضاکار فورسز اور پولیس کے شہداء کی جدوجہد کے مرہون منت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ بلوؤں کے حملوں کے دوران ملک کا دفاع کرنے پر فوجی کمانڈرز اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہر ارومیہ کے امام جمعہ نے حالیہ فسادات میں اہل سنت کے بابصیرت کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: بڑی تعداد میں اہلسنت علما کے اس مسئلہ پر مناسب ردعمل پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور جن بے بصیرت افراد نے اس مسئلے میں شہریوں کا ساتھ دیا ان سے شکوہ بھی کرتا ہوں۔ ان سے توقع نہیں تھی کہ وہ حالیہ عشروں میں اس قسم کا اظہار خیال کریں گے اور یقینا یہ افراد اپنی اس بے بصیرتی پر تجدید نظر کریں گے۔

مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے دنیا کی صحیح شناخت کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا ہمیشہ آزمائش اور امتحان کی جگہ ہے اور انسان کو دنیا میں سختیوں اور رنج و الم کا سامنا رہتا ہے۔ انسان کو دنیا میں یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دنیا میں مکمل سکون و آسائش حاصل کرلے گا۔

انہوں نے کہا: خداوند عالم نے دنیا کو اس طرح بنایا ہے کہ انسان دنیا کو دل نہ دے بیٹھے بلکہ دنیا سے خدا کی طرف حرکت اور اسے ذخیرۂ آخرت کے طور پر استفادہ کرے۔
https://taghribnews.com/vdcaymnmw49n0w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ