تاریخ شائع کریں2022 29 November گھنٹہ 10:33
خبر کا کوڈ : 575038

شہداء مدافع؛ حرم اہلبیت علیہم السّلام کے دفاع کے لیے نہ جاتے تو آج دہشت گرد ہمارے ملک میں ہوتے

حجت الاسلام والمسلمین شکری نے اس ملاقات میں شہداء کی زوجات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر شہداء مدافع؛ حرم اہلبیت علیہم السّلام کے دفاع کے لیے نہ جاتے تو آج دہشت گرد ہمارے ملک میں ہوتے۔
شہداء مدافع؛ حرم اہلبیت علیہم السّلام کے دفاع کے لیے نہ جاتے تو آج دہشت گرد ہمارے ملک میں ہوتے
شہید فاؤنڈیشن اور امور مجاہدین میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین یوسف علی شکری نے شہر کرج میں شہداء مدافع حرم اہل بیت (ع) کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

حجت الاسلام والمسلمین شکری نے اس ملاقات میں شہداء کی زوجات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر شہداء مدافع؛ حرم اہلبیت علیہم السّلام کے دفاع کے لیے نہ جاتے تو آج دہشت گرد ہمارے ملک میں ہوتے۔

حجت الاسلام شکری نے مزید کہا: اگر انسان خدا کی طرف جائے اور اس راہ میں اپنی جان قربان کر دے تو یہ اس کے لئے بہترین انجام ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صبر و شکیبائی کی وجہ سے خداوند عالم شہداء کے خاندان پر درود و سلام بھیجتا ہے۔

شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اگر شہید کی بیوی زندگی کی سختیوں کو تحمل کرتی ہے تو خداوند عالم اسے عزت و سربلندی عطا کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxmnm623nqvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ