تاریخ شائع کریں2022 28 November گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 574981

جرمنی خود انسانی حقوق کی سب سے اہم خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے

"محمد دہقان" نے آج بروز پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، مزید کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم کے خلاف ایک پیچیدہ مشترکہ جنگ شروع کر دی ہے۔ دشمنوں نے اس مشترکہ جنگ میں داعش کو اسٹیج پر لایا اور شیراز، اصفہان، ایذہ اور دیگر شہروں میں لوگوں کو قتل کیا۔
جرمنی خود انسانی حقوق کی سب سے اہم خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے
 نائب ایرانی صدر برائے سیاسی امور نے کہا کہ آئین میں لوگوں کے احتجاج اور اجتماع کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اجتماعات کے انعقاد کا نیا طریقہ کار پارلیمنٹ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور جلد ہی پارلیمنٹ میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

"محمد دہقان" نے آج بروز پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، مزید کہا کہ دشمن نے ایرانی قوم کے خلاف ایک پیچیدہ مشترکہ جنگ شروع کر دی ہے۔ دشمنوں نے اس مشترکہ جنگ میں داعش کو اسٹیج پر لایا اور شیراز، اصفہان، ایذہ اور دیگر شہروں میں لوگوں کو قتل کیا۔

انہوں نے عوام کے قتل کو دشمن کے اصل مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ان دو مہینوں میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور عوام کی سلامتی اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

دہقان نے ملک کے قوانین اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال سے اب تک نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور پارلیمنٹ کے تعاون سے "اجتماعات کے انعقاد کے بارے میں منصوبہ بندی" کی پیروی کی۔ یہ منصوبہ جلد ہی پارلیمنٹ میں منظور ہو جائے گا؛ اسلامی جمہوریہ کا آئین لوگوں کے احتجاج اور جمع ہونے کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم احتجاج کو ملک کے لیے خطرہ نہیں سمجھتے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرارداد کو جاری کرنے میں جرمنی کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی خود انسانی حقوق کی سب سے اہم خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔ جرمنی کوایران کے خلاف ہونے والے جرائم کیلئے ایران سے ہزاروں سال تک معافی مانگی عوگی اور جرمنی کے انسانی حقوق کے دعوے قابل قبول نہیں۔ وہ صدام کو ہمارے ملک کیخلاف استعمال کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کی فراہمی کرتا تھا۔ کچھ معاملات یکطرفہ دیکھے گئے ہیں۔ وہاں جو ماحول پیدا ہوا وہ یک طرفہ تھا اور ہم اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjo0kfyt05n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ