تاریخ شائع کریں2022 6 October گھنٹہ 11:44
خبر کا کوڈ : 567923

30 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال بدستور جاری ہے

صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند 30 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست (بغیر مقدمے کی سماعت) کے خلاف احتجاجاً 11ویں روز بھی بھوک ہڑتال کی۔
30 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال بدستور جاری ہے
نیوز ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے کہ 30 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 11ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند 30 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست (بغیر مقدمے کی سماعت) کے خلاف احتجاجاً 11ویں روز بھی بھوک ہڑتال کی۔

اس رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن ہیں اور اپنی انتظامی حراست کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض حکومت اس بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن بہت سے قیدیوں نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریباً 4500 قیدی ہیں، ان میں 131 خواتین قیدی اور 175 بچے ہیں اور ان میں سے 700 سے زائد عارضی حراست میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5zbsfrhb09p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ