تاریخ شائع کریں2022 3 October گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 567641

معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی ایک اچھا موقع تھا۔ دو فریقی اور چند فریقی ملاقاتیں ہوئیں ۔ ثالثوں کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے یورپی رابطہ کار اور بعض ثالثوں بشمول ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ذریعے کوششیں جاری ہیں اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی ایک اچھا موقع تھا۔ دو فریقی اور چند فریقی ملاقاتیں ہوئیں ۔ ثالثوں کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ہم نے بدستور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں، اور ہم ایک مشترکہ فریم ورک کے اندر ایک سازگار نتیجہ حاصل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے جنوبی کوریا میں منجمدشدہ ایرانی پیسوں کی رہائی کے حوالے  سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلے میں سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزرائے خارجہ کی سطح پر اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے اچھی پیش رفت کی۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اس میدان میں اچھے نتائج  کو دیکھیں گے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اشاعت کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdci5yawzt1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ