تاریخ شائع کریں2022 1 October گھنٹہ 09:32
خبر کا کوڈ : 567257

حالیہ فسادات میں جو بلاشبہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرف سے منظم طور پر انجام دئے گئے تھے

صوبہ کردستان کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے سنندج میں اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوندِ متعال قرآنِ کریم میں فرماتا ہے کہ "ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے"۔
حالیہ فسادات میں جو بلاشبہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرف سے منظم طور پر انجام دئے گئے تھے
صوبہ کردستان کے شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے سنندج میں اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوندِ متعال قرآنِ کریم میں فرماتا ہے کہ "ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیے"۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے قریب ہونے اور ہفتۂ وحدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صوبہ کردستان کے لوگ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خاص محبت رکھتے ہیں اور ان ایام میں یہ صوبہ خوشی اور جشن ولادت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مختلف تقریبات سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: حالیہ فسادات میں جو بلاشبہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرف سے منظم طور پر انجام دئے گئے تھے، ہم سب نے دیکھا کہ دشمن اس قوم اور انقلابِ اسلامی کے لیے کیا خواب دیکھ رہے ہیں، کیونکہ دشمن اپنے تئیں جمہوری اسلامی ایران کی بدحالی اور تباہی کا خواہاں ہے۔

مجلس خبرگان رہبری (ماہرین کونسل) میں کردستان کے عوام کے نمائندہ نے مزید کہا: کردستانی عوام غیرت مند اور دیندار لوگ ہیں اور وہ حجاب کے مسئلہ میں بہت زیادہ حساس ہیں اور اسے ایک حکم الٰہی سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک حجاب عزت و شرف کی علامت ہے۔

مولوی فائق رستمی نے کہا: حالیہ فسادات میں ہم سب نے دیکھا کہ پولیس اور فوجی دستے فسادیوں کے خلاف عوام کے محافظ تھے اور انہوں نے انقلابِ اسلامی کی حفاظت کے لیے کئی شہداء بھی پیش کیے۔

امام جمعہ سنندج نے مزید کہا: ان فسادات کے دوران کردستان کے عوام نے واضح کیا کہ ان کا راستہ فسادیوں سے جدا ہے اور اس بات کو انقلاب و حجاب کی حمایت میں ہوئی ریلی بھی میں ثابت کیا۔

اس سنی عالمِ دین نے کہا: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا ہر انسان کے لئے باعثِ سعادت ہے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی 12 سے 17 تاریخ کو ہفتۂ وحدت کہا جاتا ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ یومِ ولادتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مل کر اور بھرپور شان و شوکت سے منایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcbszbszrhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ