QR codeQR code

روسی صدر کا مشرقی یوکرین کے آزاد علاقوں کو تسلیم کرنے کی دستاویز پر دستخط

30 Sep 2022 گھنٹہ 14:35

دریں اثنا کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جمعے کے روز ڈونیٹسک، لوہانسک، زاپوریزیا اور کھیرسن کو روس کے ساتھ الحاق کریں گے۔


روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے کھیرسن اور زاپوریزیا کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے حکم کی دستاویزات کریملن کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں۔

دریں اثنا کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن جمعے کے روز ڈونیٹسک، لوہانسک، زاپوریزیا اور کھیرسن کو روس کے ساتھ الحاق کریں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ الحاق کے بعد یوکرین کا 15 فیصد علاقہ کا روس میں شامل ہوجائے ہوگا۔

پیسکوف نے کہا کہ الحاق کی تقریب جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے عظیم کریملن محل کے سینٹ جارج (جارجیوسکی) ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں "روسی فیڈریشن سے نئے علاقوں کے الحاق کے معاہدے" پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس تقریب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ الحاق کا معاہدہ ان چار علاقوں کے ساتھ کیا جائے گا جہاں ریفرنڈم ہوا اور روس کو متعلقہ درخواستیں پیش کی گئیں۔

مذکورہ چاروں علاقوں میں روس کے ساتھ الحاق کے لیے ریفرنڈم گزشتہ ہفتے شروع ہوا اور منگل کو ختم ہوا اور اس ریفرنڈم میں حصہ لینے والوں کی بھاری اکثریت کے الحاق کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مذکورہ علاقوں نے روس میں شمولیت کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔

خیال رہے کہ یوکرین اور مغربی ممالک نے اس ریفرنڈم کو جعلی اور ناجائز قرار دیا ہے جبکہ ان علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا مطلب یہ ہے کہ ماسکو اپنے علاقے میں پرتگال کے حجم کے برابر ایک رقبہ شامل کرے گا۔

الحاق کی تقریب میں پیوٹن تقریر کریں گے اور جمعہ کی شام ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بہت بڑی اسکرین پہلے ہی نصب کی جا چکی ہے جس پر چاروں علاقوں کے نام اور روس کا نام لکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 567208

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/567208/روسی-صدر-کا-مشرقی-یوکرین-کے-آزاد-علاقوں-کو-تسلیم-کرنے-کی-دستاویز-پر-دستخط

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com