QR codeQR code

شہید فخری زادہ کے قتل کے معاملے میں 14 افراد کے خلاف مجرمانہ فیصلہ اور فرد جرم عائد

26 Sep 2022 گھنٹہ 20:53

تہران اور انقلاب کے پراسیکیوٹر "علی صالحی" نے ایرانی جوہر سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کیس کے معاملے میں میں 14 افراد کے خلاف مجرمانہ فیصلہ اور فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔


تہران کے پراسیکیوٹر نے شہید فخری زادہ کے قتل کے معاملے میں 14 افراد کے خلاف مجرمانہ فیصلہ اور فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تہران اور انقلاب کے پراسیکیوٹر "علی صالحی" نے ایرانی جوہر سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کیس کے معاملے میں میں 14 افراد کے خلاف مجرمانہ فیصلہ اور فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تہران اور انقلاب کے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں ان 14 افراد کے خلاف الزامات میں "افساد فی الارض میں شرکت"، "صیہونی ریاست کے فائدے کے لیے انٹیلی جنس اور جاسوسی میں تعاون"، "ملک کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے ملی بھگت" او "قومی سلامتی کے خلاف کارروائی" شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ  شہید "محسن فخری زادہ" کو 7 دسمبر 2019 کو آبسرد شہر میں عالمی سامراجیت سے وابستہ مسلح دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 566821

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/566821/شہید-فخری-زادہ-کے-قتل-معاملے-میں-14-افراد-خلاف-مجرمانہ-فیصلہ-اور-فرد-جرم-عائد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com