تاریخ شائع کریں2022 25 September گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 566687

اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف تہران میں ریلی

 ایران کے دار الحکومت تہران کے انقلابی اور مومن عوام نے آج پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دینی مقدسات سے اظہار عقیدت اور وابستگی کے لئے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف تہران میں ریلی
ایران کے دار الحکومت تہران میں اب سے کچھ دیر پہلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے حالیہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف امام حسین ﴿ع﴾ اسکوائر سے انقلاب اسلامی اسکوائر تک ریلی کا آغاز ہوگیا ہے۔

 ایران کے دار الحکومت تہران کے انقلابی اور مومن عوام نے آج پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دینی مقدسات سے اظہار عقیدت اور وابستگی کے لئے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ ریلی اب سے کچھ دیر پہلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے شروع ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز بہت سی عوامی تنظیموں اور قرآنی اور دینی مراکز نے عوام سے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی۔ ریلی کا مقصد گزشتہ چند دنوں میں بلوائیوں کے ہاتھوں توڑ پھوڑ اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی مذمت ہے۔

ریلی میں بڑوں کے ساتھ بچوں اور خواتین ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلی میں شہدا کے خاندانوں، جنگ سے متاثرہ سابق فوجیوں اور عوامی رضاکاروں سمیت معاشرے تمام طبقوں کے لوگ شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch6-nmq23n--d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ