تاریخ شائع کریں2022 19 September گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 566066

حرم امام علی رضا ع میں اربعین کے حوالہ سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا

جمعہ کے دن ساڑھے پانچ بجے منعقد ہونے والے  پروگرام میں  حجت الاسلام والمسلمین محسن کافی اور حجت الاسلام والمسلمین جواد نظافت ؛قیام امام حسین(ع) کے فضائل  و مصائب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی  اور اختتام پر اہلبیت اطہار(ع) کے ذاکر اور مداح خوانوں   نوحہ خوانی کی۔ 
حرم امام علی رضا ع میں اربعین کے حوالہ سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا
سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے 19صفر برو ز جمعہ بوقت عصر ساڑھے پانچ بجے سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں عزاداروں کے لئے مجالس وعزاداری کے مختلف پروگراموں کا سلسلہ شروع ہو گیا.

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے ان پروگراموں کے بارے میں جو تفصیلات بیان کی ہیں وہ درج ذیل ہیں:

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے دن ساڑھے پانچ بجے منعقد ہونے والے  پروگرام میں  حجت الاسلام والمسلمین محسن کافی اور حجت الاسلام والمسلمین جواد نظافت ؛قیام امام حسین(ع) کے فضائل  و مصائب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی  اور اختتام پر اہلبیت اطہار(ع) کے ذاکر اور مداح خوانوں   نوحہ خوانی کی۔ 

انہوں نے  کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے دن  صبح ساڑھے دس بجے سے رواق امام خمینی(رہ) میں مجالس و عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا  جس میں صوبہ خراسان رضوی میں تعینات ولی فقیہ کے نمائندہ اور حرم امام رضا(ع) کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے خطاب کیا  جن کے بعد جناب ہادی الہیٰ اور جناب امیر عارف نے نوحہ خوانی کی .

جناب شریعتی نژاد نے مزید یہ بتایا کہ نماز ظہرین با جماعت ادا کرنے کے بعد حرم مطہر امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں جناب حاج علی ملائکہ نے زیارت اربعین  پڑھی ۔ 

شام کے وقت صحن پیامبر اعظم(ص) میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوگا جس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر حیدری کاشانی اور حجت الاسلام والمسلمین محسن کافی خطاب فرمائیں گے اور پروگرام کے اختتام پر جناب علی ملائکہ اور جناب جواد حسین خانی مصائب و مرثیہ پڑھیں گے۔ 

تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں اور رواقوں میں زیارت عاشورا اور زیارت اربعین بھی چند بار پڑھی جائے گی ،اس کے علاوہ  خواتین کے لئے رواق حضرت زہرا(س) میں خصوصی طور پر مختلف دعاؤں اور زیارت کی قرائت کے ساتھ مرثیہ خوانی اور ماتم داری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

جناب شریعتی نژاد نے بتایا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے رواق کودک میں بچوں کے لئے بھی خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بچوں کو امام حسین (ع) اور یوم اربعین سے روشناس کروایا جائے گا اس کے علاوہ اس محفل میں بچوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی زائرین کے علاوہ غیرملکی زائرین کے لئے بھی مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ،پاکستان ،ہندوستان اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی طور پر رواق غدیر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا،چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے دن تین بجے سے پانچ بجے تک اردو زبان زائرین کی اجتماعی عزاداری اور ماتم داری اور اس کے بعد نماز مغربین سے پہلے شرعی احکام بتائیں جائیں گے اور نماز مغربین با جماعت ادا کرنے کے بعد ایک صفحہ تلاوت قرآن کریم اور زیارت امام رضا(ع)پڑھنے کے بعد حرم امام رضا(ع) کے اردو زبان خطیب مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے ،مجلس کے اختتام پر ماتم داری بھی کی جائے گی ۔ 
https://taghribnews.com/vdciqqawqt1aqu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ