تاریخ شائع کریں2022 17 August گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 561916

لبنانی شیعہ اسمبلی کے نائب سرپرست کی شام پر صیہونی حملوں کی شدید مذمت

لبنانی شیعہ اسمبلی کے نائب سرپرست شیخ علی الخطیب نے شام پر صیہونی حملوں اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور اسے دو ممالک کے خلاف دوہری جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا: یہ جارحیت اسرائیلی حکومت کی طرف سے سلسلہ وار جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کے بعد کی گئی ہے اور ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فوری اقدامات کرے اور صرف اس کی جارحیت پر مذمتی بیان اور ظالمانہ اقدامات کے ریکارڈز پر ہی اکتفا نہ کرے۔

شیخ الخطیب نے اس خطرناک جارحیت کو محاصرہ، اقتصادی پابندیاں اور شام اور لبنان کے عوام کو بھوکا رکھنے کی سیاست اور مذموم پالیسی قرار دیا اور دونوں ممالک (شام و لبنان) کے درمیان باہمی یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے شامی صدر، ملتِ شام اور شامی فوج اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdchzznm-23n-wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس