تاریخ شائع کریں2022 16 August گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 561677

ایران اور ماریشس کے درمیان تعلقات کی ترقی کا خیرمقدم

ماریشس کے وزیر محنت اور تجارت جنہوں نے ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران کا سفر کیا ہے، پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران اور ماریشس کے درمیان تعلقات کی ترقی کا خیرمقدم
 ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ماریشس کے درمیان تعلقات کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ماریشس کے وزیر محنت اور تجارت جنہوں نے ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران کا سفر کیا ہے، پیر کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ماریشس کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد کیلیے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

ماریشس کے وزیر محنت اور تجارت نے ایرانیوں کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ اور صدر تک ماریشس کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے سلام کو پہنچایا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ ماریشس کے تعلقات بڑھانے کی دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وفد کے دورے ایران کو ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کی علامت قرار دیا۔

ماریشس کے وزیر محنت نے ایران کے ساتھ سیاحت، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کی دلچسپی اور ایک مشترکہ کمیشن کی تشکیل کے لیے اپنے ملک کی تیاری کو ایران کے ساتھ ماریشس کے سیاسی عزم کی علامت قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbz8bszrhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ