تاریخ شائع کریں2022 16 August گھنٹہ 11:36
خبر کا کوڈ : 561676

ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس

17 سے 19 اگست تک اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس انعقاد کیا جائے گا اور اس کمیشن میں مختلف شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن، بجلی اور توانائی، تیل و گیس، کسٹم، بینکنگ اور فنانس، صحت پر تبادلہ خیال جائے گا۔
ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس
 نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست تک اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس انعقاد کیا جائے گا۔

مہدی صفری جنہوں نے ترکمانستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اس ملک کا سفر کیا ہے، کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کو مضبوط بنانا 13ویں حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 17 سے 19 اگست تک اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس انعقاد کیا جائے گا اور اس کمیشن میں مختلف شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن، بجلی اور توانائی، تیل و گیس، کسٹم، بینکنگ اور فنانس، صحت پر تبادلہ خیال جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین اس اجلاس کے موقع پر تجارتی، معیاری، کھیل، سمندری تعاون کے پانچ سالہ پروگرام کے شعبوں میں دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مشترکہ کمیشن ایرانی وزارت سڑک اور شہری ترقی اور پاکستانی وزارت خزانہ کے تعاون سے منعقد ہو گا۔

دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کا 20 واں اجلاس اپریل 2017میں تہران میں منعقد ہوا فریقین نے حتمی دستاویز پر دستخط کیے۔
https://taghribnews.com/vdca06nmi49nii1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ