تاریخ شائع کریں2022 10 August گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 560962

چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور کی طالبان کے وزیر دفاع سے ملاقات

مولوی مجاہد نے حالیہ زلزلوں کے متاثرین کے لیے چین کی مدد پر شکریہ ادا کیا، پھر دونوں فریقوں نے اقتصادی مسائل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور کی طالبان کے وزیر دفاع سے ملاقات
طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے چین کی وزارت خارجہ کے نمائندے سے ملاقات کی۔

افغان صدر کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ طالبان کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ طالبان کی وزارت دفاع کے قائم مقام مولوی محمد یعقوب مجاہد نے چین کی وزارت خارجہ کے نمائندے "یوشیایونگ" سے ملاقات کی۔ 

 اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: مولوی مجاہد نے حالیہ زلزلوں کے متاثرین کے لیے چین کی مدد پر شکریہ ادا کیا، پھر دونوں فریقوں نے اقتصادی مسائل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں آسانی پیدا کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا نمائندہ طالبان حکام سے بات چیت کے لیے گزشتہ روز کابل پہنچا تھا۔
https://taghribnews.com/vdch-vnmi23n-wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ