تاریخ شائع کریں2022 7 August گھنٹہ 17:34
خبر کا کوڈ : 560656

جارح سعودی اتحاد کا صوبہ الحدیدہ میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

اس سے پہلے انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے خبر رساں ادارے العہد سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعلق خبردار کیا تھا۔
جارح سعودی اتحاد کا صوبہ الحدیدہ میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
جارح سعودی اتحاد صوبہ الحدیدہ میں بدستور وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی افواج نے گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں ۷۲ مرتبہ جنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایسے حالات میں کہ جب سعودی اتحاد کی جانب  سے یمن کے دوسرے صوبوں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے خبر رساں ادارے العہد سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعلق خبردار کیا تھا۔

القحوم نے کہا تھا کہ یمنی مسلح قوتیں اس جارحیت کے سامنے ہرگز ہاتھ باندھے کھڑی نہیں رہیں گی اور ان کے پاس سعودی عرب کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جوابات میں بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی افواج نے ایک اسٹریٹجک نوعیت کا اسلحہ بنایا ہے اور جارحیت کے جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف اس کے استعمال کرنے کا امکان موجود ہے۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا تھا کہ جارح اتحاد شروع سے ہی جنگ بندی کی پابندی نہیں کر رہا اور مسلسل خلاف ورزی کر مرتکب ہورہا ہے۔ بنیادی طور پر جنگ بندی انسان دوستانہ معاملات کے لئے کی گئی تاہم سعودی عرب تمام مسائل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور عالمی اور علاقائی کوششوں کو نتیجہ خیز ثابت ہونے نہیں دے رہا۔
https://taghribnews.com/vdchmvnm-23n--d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ