تاریخ شائع کریں2022 7 August گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 560655

اسرائیل کی غزہ پر بمباری،اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کرلیا

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسرائیل کے وحشیانہ عمل پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
اسرائیل کی غزہ پر بمباری،اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کرلیا
اسرائیل کی غزہ پر بمباری آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل اجلاس طلب کرلیا۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسرائیل کے وحشیانہ عمل پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں غاصب اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے اور بمباری کو رکوانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں مصر نے بھی اسرائیلی بمباری کو رکوانے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد کے خلاف آپریشن کے نام پر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری دو روز سے جاری ہے جس میں مجموعی طور پر 6 بچوں سمیت 32 افراد شہید جب کہ 250 کے قریب زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 11 روز تک بمباری کی تھی جس میں 250 فلسطینی شہید اور 13 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgnz9nnak9334.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ