تاریخ شائع کریں2022 7 August گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 560652

حرم امام رضا(ع) میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سےعزادار کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد

یوم عاشورا میں عزاداری کے پروگرام صبح دس بجے سے رواق امام خمینی(رہ) میں مصائب امام حسین علیہ السلام پڑھنے کے ساتھ شروع ہو جائیں گے اس کے علاوہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ خطاب بھی فرمائیں گے۔
حرم امام رضا(ع) میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سےعزادار  کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سےعزادار زائرین ومجاورین اور حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کو پرسہ دینے والی انجمنوں اور ماتمی دستوں کےلئے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔

محرم الحرام کے آغاز سے ہی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور صحنوں میں سیاہ پرچم اور بنرز نصب کئے گئے ہیں،جن کی وجہ سے پورے کاپورا حرم سیاہ پوش اور عزادار نظر آتا ہے ،نو اور دس محرم الحرام کےایّام میں شہدائے کربلا کے سرخ خون کی یاد میں صحن گوہرشاد اور صحن آزادی میں واقع پانی کے حوض کا رنگ  بھی سرخ کیا جائے گا۔ 

شب نو محرم الحرام کی مناسبت سے مشہد مقدس اورملک کی بہت ساری انجمنوں اور ماتمی دستوں کا حرم امام علی رضا علیہ السلام کے شیخ طوسی دروازے پر عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گاجس کا آغاز عصر ساڑھے چھ بجے سے ہوگا گا،اس اجتماع میں عزاداران مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کثیر تعداد میں عزاداری اور ماتم داری کے لئے شرکت فرمائیں گے،اجتماع کے اختتام پرعزاداران امام حسین(ع)؛ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے بھی مشرف ہوں گے۔ 

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے شب تاسوعا اور عاشورا کے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی مجالس و عزاداری کے مختلف پروگرامز آغاز محرم سے جاری ہیں تاہم شب تاسوعا کا خصوصی پروگرام رات ساڑھے سات سے حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کیا جائے گا جس میں آیت اللہ محسن کازرونی خطاب فرمائیں گے اور مرثیہ خوان و نوحے پڑھنے والے افراد مرثیہ اور نوحے بھی پڑھیں گے۔ 

حجت الاسلام والمسلمین حسین شریعتی نژاد نے بتایا کہ نو محرم الحرام کا خصوصی پروگرام صبح کی نماز با جماعت ادا کرنے کے فورا بعد زیارت امین اللہ اور زیارت عاشورا کی قرائت کے ساتھ شروع ہو جائے گاجس میں مختلف نوحہ خوان اور مرثیہ خوان نوحے اور مرثیہ پڑھیں گے،یوم تاسوعا کا مرکزی پروگرام ساڑھے دس بجے رواق امام خمینی(رہ) میں منعقد کیا جائے گا جس میں آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ خطاب فرمائے گے اور جناب عارف اور جناب مصطفی مرثیے پڑھیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ شب  عاشورا کی مرکزی مجلس عزاء حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں  منعقد کی جائے گی جس کا آغاز نماز مغربین کے فورا بعد ہو جائے گا،اس پروگرام میں آیت اللہ محسن کازرونی اور سید احمد حسینی خراسانی خطاب فرمائیں گے ،مجلس عزا کے اختتام پر جناب حاج احمد واعظی مرثیہ اور نوحے بھی پڑھیں گے۔

اس کے علاوہ گذشتہ سالوں کی طرح خطبہ خوانی کا روایتی پروگرام حرم مطہر رضوی کے صحن پیامبر اعظم میں منعقد کیا جائے گاجس میں حرم امام رضا(ع) کے خدام اور زائرین کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے،شب عاشورا کے خطبہ کو جناب امیر عارف قرائت کریں گے اور حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی خطاب فرمائیں گے ،اس پروگرام میں اہلبیت اطہار(ع) کے ذاکراور مرثیہ خوان جناب واعظی اور جناب نیکبخت مرثیہ اور نوحےبھی  پڑھیں گے۔ 

یوم عاشورا میں عزاداری کے پروگرام صبح دس بجے سے رواق امام خمینی(رہ) میں مصائب امام حسین علیہ السلام پڑھنے کے ساتھ شروع ہو جائیں گے اس کے علاوہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ خطاب بھی فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ  ہر سال کی طرح شام غریباں کا خصوصی پروگرام نماز مغربین کے فورا بعد حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی شرکت سے منعقد کیا جائے گا۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہیں جن پر حرم رضوی کے مرکزی پروگرامززائرین و مجاورین آسانی سے دیکھ سکتے ہیں ، اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے میڈیا سینٹر کے تعاون سے سوشل میڈیا اور آستان قدس رضوی کے چینلز پر بھی ان پروگراموں کو نشر کیا جائے گا تاکہ اہلبیت اطہار(ع) کے چاہنے والے جو حرم امام رضا(ع) میں حاضر نہیں ہو سکے ان چینلز اور سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ عزاداری و ماتم داری میں شرکت کرسکیں۔

ایام محرم الحرام میں حرم رضوی کی جانب سےزائرین کے لئے صحن کوثر اور باغ رضوان میں چائے کی سبیل لگائی گئی جو صبح سات سے بارہ بجے تک اور عصر پانچ بجے سے رات بارہ بجے جاری رہتی ہے  جہاں پر عزاداروں اور زائرین کی چائے اور کھجور سے پذیرائی کی جاتی ہے ۔ 

اس کے علاوہ ہر روز امام رضا(ع) کے مہمانسرا میں دو ہزار افراد کو ناشتہ دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام فلاحی دفاتر جیسے امداد زائر،زائرین کو لے جانے والی برقی گاڑیاں،گمشدہ افراد کے دفاتر،دفتر امانات،ویل چیئر کے دفاتر اورایمرجنسی  طبی مراکز وغیرہ تاسوعا اور عاشورا کے ایّام میں چوبیس گھنٹے زائرین کو خدمات فراہم کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdkz0kxyt0996.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ