تاریخ شائع کریں2022 7 August گھنٹہ 17:04
خبر کا کوڈ : 560651

ایرانی وزیر خارجہ کی غزہ پٹی کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی سختی سے مذمت

ناجائز صہیونی ریاست کی غزہ پٹی کیخلاف حالیہ جارحیت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز ہفتے کو فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے سیکرٹری جنرل "زیاد نخالہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان حملوں کی سختی سے مذمت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کی غزہ پٹی کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی سختی سے مذمت
 ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ پٹی کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ فلسطین کی مزاحمت اور غزہ کے مزاحمتی عوام، اس میدان کے حتمی فاتح ہیں۔

ناجائز صہیونی ریاست کی غزہ پٹی کیخلاف حالیہ جارحیت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز ہفتے کو فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے سیکرٹری جنرل "زیاد نخالہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان حملوں کی سختی سے مذمت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بلاشبہ فلسطین کی مزاحمت اور غزہ کے مزاحمتی عوام، اس میدان کے حتمی فاتح ہیں۔

انہوں نے فلسطینی شہدا اور غزہ پٹی کیخلاف حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب، بحران پیدا کرنے سے مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے کئی بحرانوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دراین اثنا، فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومت اور عوام کی فلسطین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تازہ ترین تبدیلیوں کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج صہیونی ریاست، اپنی کمروز ترین صورتحال میں ہے اور مزاحمتی فرنٹ کے جد و جہد کرنے والے، بڑی طاقت اور عزت سے غزہ اور فلسطین کی رہائشیوں اور القدس الشریف کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ ہم نے اللہ رب العزت کی مدد اور فلسطینی مزاحمت کی طاقت سے صہیونی ریاست کیخلاف جوابی کاروائی کی اور ہم مقابلے کے اسی راستے میں ایک نئی تبدیلی رقم کرلیں گے۔
https://taghribnews.com/vdccpxqps2bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ