تاریخ شائع کریں2022 27 June گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 555156

اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا خیر خواہ ہے

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا خیر خواہ ہے
 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا خیر خواہ ہے اور علاقائی مساوات میں مذاکرات کو مضبوط بنانے کے لیے بغداد کی تعمیری کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے یمن میں جاری جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے اس کے جاری رہنے اور یمنی قوم کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے کے لیے ایران کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی بحرانوں کا حل خطے کے اندر تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے عراق کی تعمیری کوششوں کو سراہا جن کا مقصد علاقائی مساوات اور خاص طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے عمل میں بات چیت کے عنصر کو مضبوط کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا ملک تمام علاقائی اقوام کا خیر خواہ ہے اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مصر کے ساتھ ایران کی وسیع مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور قاہرہ تعلقات کو مضبوط بنانا بھی خطے اور عالم اسلام کے فائدے میں ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ بغداد علاقائی مذاکرات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ علاقائی ترقی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار اور حیثیت عراق کے بالکل قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغداد تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور علاقائی ثالثی کا کردار جاری رکھے گا۔

اس ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور عراق میں ایران کے سفیر محمد کاظم  الصادق بھی موجود تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgnn9n3ak9nq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ