تاریخ شائع کریں2022 24 June گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 554741

ایران ان سخت لمحوں میں افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہیں گا

یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایران ان سخت لمحوں میں افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہیں گا
 اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے افغانستان کے حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم ان سخت لمحوں میں افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے افغانستان کے شہر خوست میں حالیہ مہلک زلزلے کے متاثرین کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب امدادی سامان پر مشتمل 2 ایرانی طیاروں کو زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور اس ملک میں جامع حکومت کی تشکیل کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

 تخت روانچی نے کہا کہ ایران کروڑوں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ گزشتہ 40 سالوں میں اس کو کوئی بین الاقوامی امداد حاصل نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے افغان عوام سے متعلق ہیں اور ان کی رہائی، جو کہ افغانستان کی معیشت کی مدد کے لیے ضروری ہے، کو سیاسی طور پر مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے انسانی اور اقتصادی تعاون کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

فابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور سفیر  زہرا ارشادی نے جمعرات کے روز حالیہ مہلک زلزلے پر افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے منجمد افغان اثاثوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جس نے بین الاقوامی قوانین اور انساندوستانہ اصولوں کے خلاف افغان اثاثوں کو ضبط اور منجمد کیا ہے،سے مطالبہ کیا کہ وہ منجمد افغان اثاثوں کو رہا کریں۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdtyw6dtea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ