تاریخ شائع کریں2022 27 May گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 551186

پارلیمنٹ کوانقلابی باقی رکھنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات پرسنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے

تہران میں نماز جمعہ کےخطیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کوانقلابی باقی رکھنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات پرسنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔
پارلیمنٹ کوانقلابی باقی رکھنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات پرسنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے
 جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے پارلیمنٹ کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کوانقلابی  باقی رکھنے کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارشات پرسنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ سادہ زندگی بسر کرنا، عوام کے ساتھ رہنا اور ملکی و قومی ترجیحات کو مدنظر رکھنا پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اہم خصوصیات ہیں جن کی طرف رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اشارہ فرمایا۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ایسے قوانین منظور کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے جو اجرا اور نفاذ کی قابلیت نہیں رکھتے۔  خطیب جمعہ نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ)  نے فرمایا: خرم شہر کو اللہ تعالی نے آزاد کیا ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ترجیحی کرنسی حذف کرنے کا قانون موجودہ تھا ، جس پر سابقہ حکومت نے عمل نہیں کیا ، لیکن موجودہ حکومت قانون کی پابند ہے اس نے اس کام کو احسن طریقہ سے انجام دیا اور سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچایا ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ حکومت سبسڈی کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اس معاملے میں عوام اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ عوام ، حکومت کے ہمراہ ہیں۔ کچھ افراد ہیں جو سبسڈی سے غلط فائدہ اٹھا رہے تھے اور انھیں سبسڈی کی منصفافہ تقسیم سے تکلیف پہنچی ہے۔

خطیب جمعہ نے آبادان میں 10 منزلہ عمارت کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcfcydtvw6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ