QR codeQR code

کمانڈر احمد مسعود کا افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

23 May 2022 گھنٹہ 14:03

 سابق مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور دور حاضر میں طالبان حکومت مخالف محاذ کے کمانڈر احمد مسعود نے کہا کہ ملک میں صلح و آشتی کا عمل تبھی ممکن ہوگا جب حکومت میں ملک کی تمام اقوام کو نمائندگی حاصل ہو۔


افغانستان میں طالبان حکومت مخالف محاذ کے کمانڈر احمد مسعود نے وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کو ملک میں قیام امن و استحکام کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔

طالبان کو اقتدار میں آئے ہوئے نو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک کسی بھی ملک نے انکی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی برادری نے طالبان حکومت تسلیم کرنے کو افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے علاوہ دہشتگردی سے مقابلہ اور انسانی حقوق منجملہ خواتین کے حقوق کی پاسداری جیسے مسائل سے مشروط کیا ہے۔

 سابق مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور دور حاضر میں طالبان حکومت مخالف محاذ کے کمانڈر احمد مسعود نے کہا کہ ملک میں صلح و آشتی کا عمل تبھی ممکن ہوگا جب حکومت میں ملک کی تمام اقوام کو نمائندگی حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے ظلم کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ان کا محاذ بھی ہتھیار نہیں ڈالے گا اور میدان میں ڈٹا رہے گا۔ احمد مسعود نے افغان خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے مسئلے کا ذکر کیا اور کہا کہ طالبان کو تمام افغان شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ پنجشیر صوبے میں طالبان اور احمد مسعود کے سپاہیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم تیس طالبان عناصر ہلاک ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 550675

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/550675/کمانڈر-احمد-مسعود-کا-افغانستان-میں-وسیع-البنیاد-حکومت-کی-تشکیل-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com