تاریخ شائع کریں2022 23 May گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 550671

شہید صیاد خدایی کی شہادت میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے

ایرانی صدر مملکت نے شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور پاسداران انقلاب کو تعزیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز شہید صیاد خدایی کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے شہید خدائی کے بلندی درجات کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مدافع حرم سے ہار گئے اسی لئے اس طرح اقدامات کے ساتھ اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

صدر رئیسی  نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو سنجیدہ تعاقب کرنا چاہئیے اور ہمیں یقین ہے کہ اس عظیم شہید کے خون کا بدلہ مجرموں سے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز  کے تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کرنل صیاد خدایی کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd5z0kfyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ