QR codeQR code

حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے مجرم قراردے دیا

20 May 2022 گھنٹہ 23:44

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔ یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔


 بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔

یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا۔حریت رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کے لئے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔ یاسین ملک گزشتہ 3 سال سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

بھارتی فورسز اورجیل حکام کے تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔عدالت نے فاروق احمد ڈار، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت دیگرکشمیری حریت رہنماؤں پربھی فردجرم عائد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 550317

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/550317/حریت-رہنما-یاسین-ملک-کو-بھارتی-عدالت-نے-مجرم-قراردے-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com