تاریخ شائع کریں2022 18 May گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 550139

ایرانی بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع

بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ بحریہ کی حفاظتی ٹیم کی آمد اور حملہ آور کشتیوں اور ان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ ہی حملہ آوروں نے علاقے کو فورا چھوڑ دیا۔
ایرانی بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع
ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے بحیرہ احمر کے راستے پر بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایڈمیرل "شہرام ایرانی" نے آج بروز بدھ کو بحیرہ احمر کے راستے پر بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی حفاظتی ٹیم نے آج کی علی الصبح کو ایرانی بحری جہاز کی جانب سے بحیرہ احمر میں نامعلوم جہازوں کی علاقے میں داخلے کی مدد کا پیغام ملنے کے بعد فوری طور پر علاقے میں داخل ہو کر حملہ آور کشتیوں سے جھڑپ کی۔

بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ بحریہ کی حفاظتی ٹیم کی آمد اور حملہ آور کشتیوں اور ان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ ہی حملہ آوروں نے علاقے کو فورا چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ نئے امریکی مشترکہ بحری اتحاد کے بعد، ہم اس اہم آبی گزرگاہ پر بحری قزاقی میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام متذکرہ فلوٹنگ کے عملے، مکمل صحت کے ساتھ منزل کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روان ہفتے کے دوران، بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی بحریہ کے ملاحوں اور قزاقوں کے درمیان یہ دوسری جھڑپ ہے
https://taghribnews.com/vdcc1xqpo2bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ