تاریخ شائع کریں2022 18 May گھنٹہ 11:58
خبر کا کوڈ : 550063

برطانیہ میں اگلے سال تک 5 لاکھ برطانوی بچے شدید غربت کا شکار ہونگے

برطانیہ میں افراط زر میں غیر معمولی اضافے اور اشیاء خورد و نوش کی آسمان سے بات کرتی قیمتوں کی وجہ سے ڈھائی لاکھ کنبے جن میں بہت سے پینشن خوار ہیں، غربت کا شکار ہو جائیں گے۔
برطانیہ میں اگلے سال تک 5 لاکھ برطانوی بچے شدید غربت کا شکار ہونگے
برطانیہ میں اشیاء خورد و نوش کی بے لگام بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے مد نظر لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ اگلے سال تک 5 لاکھ برطانوی بچے شدید غربت کا شکار ہونگے۔

لیبر پارٹی کے رکن جاناتھن ایشورتھ نے کہا کہ برطانیہ میں افراط زر میں غیر معمولی اضافے اور اشیاء خورد و نوش کی آسمان سے بات کرتی قیمتوں کی وجہ سے ڈھائی لاکھ کنبے جن میں بہت سے پینشن خوار ہیں، غربت کا شکار ہو جائیں گے۔

 بریٹش بینک کے سربراہ  اینڈرو بیلی نے گزشتہ پیر کو ہاؤس آف کامنس کے ارکان کے ساتھ میٹنگ میں اس ملک میں اشیاء خورد و نوش کی قیمت میں اضافے کی بابت خبردار کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ بینک اس ملک میں بڑھتے افراط زر کو قابو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

برطانیہ میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں 60 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کے لئے بريگزٹ، کورونا وبا اور یوکرین کی جنگ کے اثرات کو سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ سال ہر بیس میں ایک برطانوی شہری اشیاء خورد و نوش اور توانائی کے اخراجات پورے کرنے پر قادر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک طرف تو برطانیہ کو اقتصادی بدحالی اور شدید غریبی سے دوچار لاکھوں فیملی کا سامنا ہے اور دوسری طرف اس جانسن حکومت ملک کے ہنگامی حالات سے مخصوص مالی ذخائر میں سے 1 ارب سے زیادہ پاؤنڈ کی یوکرین کی عسکری امداد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciquawpt1awu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ