QR codeQR code

خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا

16 May 2022 گھنٹہ 15:09

مرحوم بہترین معلم اخلاق، عارف، خطیب اور اسلامی مؤرخ تھے۔ مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ کے والد بزرگوار بھی تبریز کے معروف علماء اور عرفاء  میں شامل تھے۔


خطیب توانا اور مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا 1325 شمسی میں تبریز میں پیدا ہوئے۔

مرحوم بہترین معلم اخلاق، عارف، خطیب اور اسلامی مؤرخ تھے۔ مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ کے والد بزرگوار بھی تبریز کے معروف علماء اور عرفاء  میں شامل تھے۔

مرحوم سید عبداللہ فاطمی نیا ، تبریز کے بزرگ عارف آیت اللہ مصفوی تبریزی سے 30 سال تک علوم ظاہری و باطنی حاصل کرتے رہے ۔ مرحوم مصطفوی تبریز ، عارف بزرگ  مرحوم آیت اللہ قاضی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔

مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا علم رجال اور عرفان میں صاحب نظر تھے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے


خبر کا کوڈ: 549816

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/549816/خطیب-توانا-اور-مؤرخ-آیت-اللہ-سید-عبداللہ-فاطمی-نیا-کا-75-برس-کی-عمر-میں-انتقال-ہوگيا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com