QR codeQR code

عراق میں "بین الاقوامی روابط‘‘ کے تحت منعقد کانفرنس میں ایران کے مقدس مزارات کے متولیوں کی شرکت

15 May 2022 گھنٹہ 14:42

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات اور مقامات کے متولیوں نے عراق میں ’’بین الاقوامی روابط‘‘ کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مزارات اور مقامات کے متولیوں نے عراق میں ’’بین الاقوامی روابط‘‘ کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

اس کانفرنس میں ایران،عراق اور شام کے مقدس مزارات اورمذہبی مقامات کے متولیوں اور سربراہان نے شرکت کی اور اس کے علاوہ حرم حضرت عبد العظیم حسنی(ع)،حرم حضرت معصومہ(س)،حرم حضرت احمد بن موسیٰ الکاظم(شاہچراغ)،مسجد مقدس جمکران اور اوقاف آرگنائزیشن اور خیراتی امور کی آرگنائزیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کی علمی و دینی آرگنائزیشن کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے آستان قدس رضوی کی نمائندگی میں اس کانفرنس میں حاضر ہوئے۔

اس کانفرنس میں دو موضوعات پر بحث و گفتگو کی گئی؛ مقدس مزارت و مقامات کے زائرین کو دی جانے والی خدمات کو کس طرح سے بہتر بنایا جائے اور دوسرے نمبر پر یہ کہ کس طرح سے تمام مقدس مزارات و مقامات کے درمیان تعلقات اور روابط کو بہتر بنایا جائے۔ 

نجف اشرف میں حرم حضرت امام علی علیہ السلام کے مختلف حصوں کی زیارت،حرم کی تاریخ کا تعارف،حرم میں مدفون شخصیات کا تعارف،سامرا،کاظمین اور مسجد سہلہ و مسجد کوفہ کی زیارت،ان مقدس مزارات مقامات کے متولیوں کے ساتھ ملاقات،متبرک تحائف سے نوازا جانا وغیرہ اس کانفرنس کا اہم حصہ تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 549679

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/549679/عراق-میں-بین-الاقوامی-روابط-کے-تحت-منعقد-کانفرنس-ایران-مقدس-مزارات-متولیوں-کی-شرکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com