QR codeQR code

تہران میں نماز جمعہ کے بعد یمن پر سعودی حملوں کے حلاف مظاہرہ

28 Jan 2022 گھنٹہ 22:18

 یمنی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی عوام نے مظاہرے کرتے ہوئے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں یمنی عوام کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد عظيم الشان ریلی نکالی گئی ۔ ایرانی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 یمنی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی عوام نے مظاہرے کرتے ہوئے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کے جنگی جرائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس سے قبل امریکہ کی حمایت میں شام، عراق، افغانستان اور لیبیا کو کمزور کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 536293

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/536293/تہران-میں-نماز-جمعہ-کے-بعد-یمن-پر-سعودی-حملوں-حلاف-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com