QR codeQR code

ایران کی خارجہ پالیسی سے دشمن ہکا بکا رہ گئے ہیں

24 Jan 2022 گھنٹہ 20:53

پندرہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی پالیسی، مغربی ایشیا میں ایران کی حکمت عملی اور مشرق کی جانب رجحان،  نیز چین اور روس کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کی پالیسی نے مغربی دشمنوں اور بعض علاقائی حریفوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔


رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں نشات ثانیہ کا نیا دور شروع ہو گیا جس پر دشمن ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

ایران اور پڑوسی ممالک سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، جنرل رحیم یحی صفوی کا کہنا تھا کہ پندرہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی پالیسی، مغربی ایشیا میں ایران کی حکمت عملی اور مشرق کی جانب رجحان،  نیز چین اور روس کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کی پالیسی نے مغربی دشمنوں اور بعض علاقائی حریفوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ایران نے اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ، ہمہ گیر سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سیکورٹی، سائنسی، سیاحتی اور تعلیمی تعاون کی جامع پالیسی تیار کی ہے جو طویل المدت اور کم سے کم بیس سالہ تعلقات پر استوار ہے۔


خبر کا کوڈ: 535819

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/535819/ایران-کی-خارجہ-پالیسی-سے-دشمن-ہکا-بکا-رہ-گئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com