شام کے وزیر خارجہ نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران ویانا میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا اور شامی عوام اور حکومت کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔
مہدی سبحانی نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی حمایتیوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ارادے پر مبنی تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبے میں توسیع کے لیے ایک بہترین بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ کی فعال سفارتکاری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ویانا مذاکرات کامیاب ہوں گے اور ایرانی عوام اور حکومت پر امریکی جابرانہ پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
سبحانی نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے ایرانی فریق کی تیاری پر بھی زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ بڑھیں گے۔