QR codeQR code

داعش کے حملے میں 11 عراقی فوجی شہید

21 Jan 2022 گھنٹہ 14:06

ذرائع نے کہا: "داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے آج صبح سنائپر رائفلوں اور نیم بھاری ہتھیاروں کے ساتھ، الطالعه"، "وام" و "الکرمی" کے دیہات کے درمیان عراقی فوج کے ایک اڈے پر غیر متوقع طور پر حملہ کیا، جس میں 11 عراقی فوجی مارے گئے۔

عراقی ذرائع نے آج (جمعہ) صبح اطلاع دی ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے دیالہ (مشرقی) صوبے میں "العظیم" کے علاقے میں عراقی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے العہد کو بتایا کہ حملے میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے 11 اہلکار مارے گئے۔

ذرائع نے کہا: "داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے آج صبح سنائپر رائفلوں اور نیم بھاری ہتھیاروں کے ساتھ، الطالعه"، "وام" و "الکرمی" کے دیہات کے درمیان عراقی فوج کے ایک اڈے پر غیر متوقع طور پر حملہ کیا، جس میں 11 عراقی فوجی مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق فوجی دستوں کی مدد اور حملوں کو ناکام بنانے کے لیے جنگی سازوسامان جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور شہداء کی لاشوں کو الخالص اسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم المیادین نے عراق میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہداء کی تعداد چھ ہے۔

تاہم سرکاری عراقی ذرائع نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی سرکاری اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 535337

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/535337/داعش-کے-حملے-میں-11-عراقی-فوجی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com