تاریخ شائع کریں2022 20 January گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 535253

ایران، روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے

رپورٹ کے مطابق، ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر کے وفد میں شامل وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے بدھ کے روز روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین " لئونید اسلوتسکی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایران، روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کے دورہ ماسکو کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان بہترین تعلقات اسٹریٹیجک رابطے کی سمت میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر کے وفد میں شامل وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے بدھ کے روز روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین " لئونید اسلوتسکی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران، دوطرفہ اور پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران اور روس کے درمیان مشاورت اور تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی صدر کا سرکاری دورہ ماسکو، اس بات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے صدور کے درمیان ملاقات اور جس میں اہم بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کو اسٹریٹیجک رابطے کی سمت قرار دیا۔

اسلوتسکی نے بھی دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات اور خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توسیع کو روس کے لیے اہم اور بنیادی قرار دیا۔

اس ملاقات میں روس میں ایران کے سفیر "کاظم جلالی"، اسلامی مشاورتی اسمبلی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن "ابراہیم رضائی" بھی موجود تھے۔

 نیز اس ملاقات کے اختتام پر رضائی نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ "وحید جلال زادہ" کا سرکاری دعوت نامہ اپنے ہم منصب کا حوالہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdccppqp12bq1i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ