تاریخ شائع کریں2022 19 January گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 535116

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو پہنچ گئے

اسی سفر کے دوران، روسی صدر سے مختلف اقتصادی، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو پہنچ گئے
 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایک اعلی سطحی سیاسی- اقتصادی وفد کی قیادت میں کچھ لمحات پہلے ماسکو کی وانکووا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں روسی عہدیداروں سمیت ایرانی سفارتخانے کے سفارتی وفد نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جو اپنے روسی ہم منصب "ولادیمیر پیوٹین" کی دعوت پر روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اسی سفر کے دوران، روسی صدر سے مختلف اقتصادی، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آیت االلہ سید ابراہیم رئیسی اور ولادیمیر پیوٹین کی ملاقات آج ہوگی؛ آیت اللہ رئیسی روسی دوما اور ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

ماسکو میں مقیم ایرانیوں سے ملاقاتیں، ماسکو گرینڈ مسجد میں شیعہ اور سنی علماء سے ملاقاتیں، اور روسی تاجروں سے ملاقاتیں؛ ماسکو میں ایرانی صدر کے دیگر اہم پروگراموں میں شامل ہیں۔

روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "کاظم جلالی" نے کہا کہ یہ دورہ؛ روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان نئے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

کریملن پریس آفس نے کل بروز منگل کو کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹین اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان 19 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے نفاذ اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

بیان کے مطابق، دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ، پیوٹین اور رئیسی، ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdca6mnmi49ne61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ